پولیس نے آئس اور چرس سپلائی کرنیوالے2ملزمان گرفتارکرلیا

    پولیس نے آئس اور چرس سپلائی کرنیوالے2ملزمان گرفتارکرلیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈیفنس پولیس نے آئس اور چرس کی ڈلیوری دینے کیلئے آنیوالے2 منشیات فروشوں صفدر خان اور سعید احمد جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار260 گرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کرلی ۔ ڈیفنس پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروخت کرنے والوں کے آرڈر پر چرس آئس اور دیگر نشہ آور اشیا کی سپلائی دینے آتے ہیں گرفتاری سے قبل بھی ملزمان منشیات کی سپلائی دینے آتے ہیں ۔ گرفتاری سے قبل بھی ملزمان منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے کہ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -