کچرے کی بہتات نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے،فضل احد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع غربی نے اورنگی ٹاءون، ساءٹ اور بلدیہ میں کچرے کی بہتات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی میں مساجد ،درسگاہوں تجارتی مراکز اور عوامی گزرگاہوں کے گرد کچرے کے انبار لگ چکے ہیں ۔ کچرے کی بہتات نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے ۔ کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ کچرے کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ بلدیہ غربی اور سالڈویسٹ منجمنٹ کے درمیان جاری کشمکش کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ بلدیہ غربی کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے ۔ عملی طور پر ضلع کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے ۔