ای ایف یونے ’’بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر‘‘ ایوارڈ جیت لیا

  ای ایف یونے ’’بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر‘‘ ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)ای ایف یو لاءف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان کی بیمہ حیات کی معروف کمپنی، نے اپنے چَیٹ باٹ کےلئے ’’بیسٹ انشورنس ٹَیک آف دی ائر‘‘ کا ایوارڈ جیت لیا ۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ ای ایف یو لاءف کو ، بہتر خدمات کی فراہمی کی جانب ، اسکی انقلابی اور اختراعی حکمت عملی کے اعتراف کے طور پر پاکستان ڈجی ایوارڈز کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ ای ایف یو لاءف کی جانب سے، جناب ارشد اقبال، جنرل منیجر آپریشنز نے یہ ایوارڈ وصول کیا ۔ ’’ای ایف یو لاءف باٹ‘‘ فیس بک پر ، اپنی صارفین کی مالی منصوبہ بندی میں مدد دینے کےلئے ایک آسان اور ہموار خدمت فراہم کرنے کے لئے ، پاکستان کی پہلی انشورنس چیٹ باٹ ہے ۔ یہ سہولت صارفین کےلئے بہتر خدمت کے تجربے سے روشناس کرانے اور خودکار کوجوابات فراہم کرنے میں مدد دینے کے لئے مشین لرننگ سے مزّین ایک اصل نائب کے طور پر کام کرتی ہے ۔ یہ سہولت صارفین کو اپنی پالیسی کی تفصیلات تک رسائی، اپنے پالیسی پریمیئم ملاحظہ کرنا اور اسکی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ اسکے علاوہ، اس میں صارفین اور غیر صارفین دونوں کے لئے مختلف خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے جیسے کہ جدید پروڈکٹس اور خدمات کے بارے میں جاننا، برانچ سے رابطہ کی معلومات، اپنی ضرورت کے مطابق کسی بیمہ پلان کے انتخاب کے لئے مالی مشیر سے رابطہ ۔