پرائیڈ آف پرفارمنس کے معیار کا آج تک پتانہیں چل سکا‘ ربیکا

پرائیڈ آف پرفارمنس کے معیار کا آج تک پتانہیں چل سکا‘ ربیکا
 پرائیڈ آف پرفارمنس کے معیار کا آج تک پتانہیں چل سکا‘ ربیکا

  

لاہور (فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و ماڈل ربیکانے کہا ہے کہ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آ سکی کہ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے کا معیار کیا ہے، جن لوگوں نے سالہاسال محنت کر کے نام اور شہرت حاصل کی، اپنی فنی صلاحیتوں کو منوایا وہ آج بھی پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل نہیں کر سکے اور کل آنے والی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس کس طرح حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں، اس راز سے پردہ اٹھنا چاہیے۔ربیکانے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے فنکار موجود ہیں جن کو شوبز کے میدان میں 30سال کا عرصہ بیت گیا مگر ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے ہمیشہ دور رکھا گیا اور خاص طور پرعذرا آفتاب،دیبا بیگم، زیبا شہناز، عائشہ خان، عمر شریف، شبیر جان، اسلم شیخ، شہزاد رضا، ذوالقرنین حیدر، ماہ نور بلوچ، انور علی، جواد وسیم اور عرفان ہاشمی جیسے سینئر اداکار شامل ہیں

؎، جتنا ان فنکاروں کوتجربہ ہے اس سے کم عمر کی لڑکیاں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کر چکی ہیں جس سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ نامزد کرنے والی کمیٹی کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -