اے اینڈ آئی گروپنے ;34;فیشن پردے میں ;34; بیوٹی اسٹیشن متعارف کرادیا

  اے اینڈ آئی گروپنے ;34;فیشن پردے میں ;34; بیوٹی اسٹیشن متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی وسیع وعریض تجارتی سرگرمیوں میں اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز نے تعمیرات کی دنیا میں لازوال کامیابیوں کے بعد گلستان جوہر میں عوام کیلئے آرجے اسپورٹس حب ، نیا اردوبازار اور موبائل مال متعارف کرانے کے بعد ایک اور قدم بڑہاتے ہوئے فیشن کی دنیا میں بھی ایک نئی سوچ کے ساتھ قدم رکھتے ہوئے ڈبل اے میڈایا کے اشتراک سے ;34; فیشن پردے میں ;34; کی سوچ کا آغاز کرتے ہوئے کراچی کا سب سے بڑا ;34; سینس بیوٹی اسٹیشن ;34; متعارف کرادیا ہے، جسکی مہمان خصوصی معروف نامور اداکارہ غزالہ جاوید تھیں جبکہ معروف ڈرامہ ڈائریکٹر پروڈیوسر فرقان ٹی صدیقی سینئر آرٹسٹ اشرف خان اورحمودالرب جعفری نے بھی شرکت کی اس افتتاح کے موقع پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں کاروبار کو ایک نیا انداز دینا چاہتے ہیں جس کے تحت کاروبار کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت بھی کی جاسکے اسکے لیئے ہم نے سینس بیوٹی اسٹیشن ;34; جوایک ہی جگہ پر کراچی اورگلستان جوہر کا سب سے بڑا فیشن اسٹیشن ہوگا جس میں جدید فیشن کو متعارف کرایاجائے گا جسکی خاصیت یہ ہوگی کہ ملکی ثقافت کو جدید امتزاج کے ساتھ خواتین پردے کی روایات کوقائم رہتے ہوئے بھی کرسکیں گی ۔ اس موقع پر اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے سی ای او عمران عارف نے کہا کہ سینس بیوٹی سیلون اسٹیشن میں پاکستان کے ماہراور معروف ترین فییشن ڈزائنرز اور بیوٹیشنز اپنی خدمات فراہم کرینگے ۔ گروپ کے ڈائریکٹر مٹیرل اینڈ میڈیا افیئرز اور سی ای او ڈبل اے میڈیا رضاحسنین نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کیلئے بہت جلداسی طرح کے مزید نئے پروجیکٹس بھی متعارف کرارہے ہیں ۔ تقریب میں معروف ماڈلز نے ریم پر جدید ملبوسات پیش کرتے ہوئے واک بھی کی جسے شائقین نے بہت سراہا تقریب کی میزبانی کے فراءض غالب کمال اور عینی نے ادا کیئے ۔

  ۔