راولپنڈی کی عدالتوں میں ساتویں روز بھی وکلاء کا بائیکاٹ جاری رہا

  راولپنڈی کی عدالتوں میں ساتویں روز بھی وکلاء کا بائیکاٹ جاری رہا

  

راولپنڈی (این این آئی)سول جج اور وکلاء مابین تنازع کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے ساتویں روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رہا ،پیر کو ہڑتال کی وجہ سے وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوسکے جس کے باعث کچہری آنے والے سائلین اور پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ ڈسٹرکٹ بار نے کہاکہ سول جج شوکت حیات کے خلاف اقدام قتل اور انساد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج تک ہڑتال رہے گی ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ ہمارا مطالبہ سول جج کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار سید سہیل تنویر شاہ نے کہاکہ سول جج شوکت حیات کا لاہور تبادلہ مسئلہ کا حل نہیں ۔ ڈسٹرکٹ بار نے کہاکہ ارسلان قریشی ایڈوکیٹ پر تشدد کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے ۔

وکلاء بائیکاٹ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -