مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، رازق خان

        مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، رازق خان

  

کراچی ( پ ر)مزدور اتحاد ساحل سمندر کے رہنما ؤں رازق خان، عامر خان، قادر خان اور وکیل خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ساحل سمندر پر برسوں سے کام کرنے والے غریب مزدوروں پر ظلم بند کیا جائے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اپنے من چاہے ٹھیکیداروں کو کروڑوں میں ٹھیکہ دے کر مزدوروں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے ۔ ، مزدور رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے ہم پر رحم کیا جائے ، اگر اس بار بھی ہم پر ظالم ٹھیکیدار مسلط کیے گئے تو ہم اپنے اونٹ، گھوڑے سی ایم ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے سامنے کھڑے کردیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -