اے سی سی اے کا آوَٹ فٹرز کے لیے ایپروڈ ایمپلائر کا اسٹیٹس

    اے سی سی اے کا آوَٹ فٹرز کے لیے ایپروڈ ایمپلائر کا اسٹیٹس

  

کراچی (پ ر)آوَٹ فٹرز(;79;utfitters) پاکستان ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس(اے سی سی اے)کے ایپروڈ ایمپلائیر پروگرام (;65;pproved ;69;mployer ;80;rogramme) میں تازہ ترین اضافہ ہے ۔ اس ممتاز گروپ میں شمولیت کے ذریعے آوَٹ فٹرز نے ثابت کیا ہے کہ اس کے لرننگ اور ڈیویلپمنٹ سسٹمز بہترین عالمی طریقوں کے مطابق ہیں اور اس کے عملے کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں ۔ یہ سنگ میل ٹیکس کی تعمیل اور شفافیت کے حوالے سے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرنے کے علاوہ اس کی گورننس اور ویژن کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔ فیشن کی دنیا میں انتہائی بڑے ادارے کو اب مستقبل کے لیے تیار فائنانس کے ٹیلنٹ تک رسائی بھی حاصل ہو گی جس کے پاس اے سی سی اے کاتیار کردہ اسکلز کا عمدہ بلینڈ بھی موجود ہوگا تاکہ وہ ڈیجیٹل ورلڈ میں آگے بڑھنے کے لیے کاروباری اداروں کی ضرورت پورا کر سکیں ۔ یہ ادارہ اے سی سی اے کی مختلف پروڈکٹس کے ذریعے اسپشلائزڈ سروسز ، بالخصوص پاکستان میں ایمپلائرز کی منظور کردہ سروسزتک،خصوصی رسائی سے بھی استفادہ کر سکے گا ۔ اس بات کا اعلان لاہور میں منعقد کردہ اعلیٰ سطح کی ایک تقریب میں کیا گیا جس میں دونوں اداروں کی جانب سے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ آوَٹ فٹرز کی نمائندگی اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، کامران خورشید اور چیف فنانشل آفیسر، جواد سلیم نے کی ۔ سرٹیفکیٹ آف ایپروول اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ سجید اسلم نے پیش کیا ۔ اے سی سی اے کے ہیڈ آف بزنس ڈیویلپمنٹ;245;سینٹرل محمد شاہد خان اور بزنس ڈیویلپمنٹ مینیجر;245;لاہور علی اشرف بھی تقریب میں موجود تھے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -