عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر عین الرضا

  عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر عین الرضا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹلیکچول فورم آف پاکستان کراچی ڈویژن کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں (اف پاک)کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عین الرضا ،ڈپٹی آرگنائزر زیڈ ایچ خرم ،حمیرا خان،مرکزی رہنماء اسلم خان،سیکریٹری جنرل ندیم مرزا اور دیگر اراکین شریک ہوئے ۔ اجلاس میں فورم کے مقاصد اور ان کے حصول کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ (اف پاک) ملک میں اپنی نوعیت کا وہ واحد تھینک ٹینک ہے جو عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے اداروں کی مناسب رہنمائی کرتا ہے ،اجلاس میں فورم کی اہمیت اور افادیت کیلئے روشنی ڈالی گئی اور اراکین سے کہا گیا کہ وہ اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں تاکہ عوام خوشحالی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے تاکہ عوام الناس کی خوشحالی ،فلاح و بہبود اور بہتری کا کام آگے بڑھ سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -