پلینٹ آف فینزکانوجوانوں کیلئے شو، ٹک ٹاک ادا کاروں کی پرفارمنس

پلینٹ آف فینزکانوجوانوں کیلئے شو، ٹک ٹاک ادا کاروں کی پرفارمنس
 پلینٹ آف فینزکانوجوانوں کیلئے شو، ٹک ٹاک ادا کاروں کی پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)پلینٹ آف فینز کی جانب سے نوجوانوں کیلئے زبردست شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف ٹک ٹاک نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاپ سنگر فلک شبیر نے شاندار پرفامنس پیش کی۔تفصیلات کے مطابق پلینٹ آف فینزکے شو کے پارٹنرزآمور فاؤنڈیشن اور سپانسر ایل آرگروپ آف کمپنیز تھی۔ امانا مال لنک روڈ ماڈل ٹاؤن منعقدہ زبردست شو کوہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے دیکھا۔شو میں نوجوان ٹک ٹاکرز ایمن عارف، عدیل مرتضی، ایساحر حیات،عمیر چوہدری، میاں سنی، باسط ڈیزائر، چوہدری ذوالقرنین سکندر، عمر بٹ، حارث علی، علی رضا، حمزہ دہوندہ، علی بٹ سمیت دیگر باری باری سٹیج پر آئے جس کے بعد صرف لڑکوں نے سٹیج پر ڈانس کیا،نوجوان لڑکوں کی شاندار ڈانس پرفارمنس کے بعد فلک شبیر نے بہترین گانے گا کر میلہ لوٹ لیا،معروف سنگر کے گانوں پرنوجوان خصوصا لڑکوں نے ڈانس بھی کئے۔اپنے خطاب میں معروف گلوکار فلک شبیر نے انتظامیہ خصوصا پلینٹ آف فینز کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر منزہ خالدکو بہترین شو کے شاندار انعقاد پر زبردست مبارکباد دی۔شو سے خطاب کرتے ہوئے پلینٹ آف فینز کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر منزہ خالدنے کہا کہ اس شو کا کامیاب کروانے میں ایل آر گروپ کی ڈائریکٹر لیلۃالقدر،پی اویف کے ڈائریکٹرسید اسلم شاہ اور دیگر منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس شو کو لوگوں میں یاددگار چھوڑا ہے۔اس شو میں سکیورٹی کا بہترین انتظام کیا گیا جس کے باعث کسی قسم کی کوئی بدمزگی نہیں ہوئی۔آخر میں بہترین ڈانس کرنے والے باسط ڈیزائر اور حارث علی کو پچاس پچاس ہزار کانقد انعام دیا گیا۔

لندن(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈ

مزید :

کلچر -