میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت

میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت
 میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب میں کیپٹن نوید کے ساتھ شرکت کی۔۔میرا جب کیپٹن نوید کے ہمراہ ہال میں داخل ہونے لگیں تو وہاں موجود کئی لوگوں نے اس بارے میں میرا سے بات کرنے کی کوشش بھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ آج صرف ایوارڈ کی بات ہوگی۔ قریب ہی موجود ایک معروف اداکار نے ٹی وی رپورٹر سے دونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی‘کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی ایوارڈ تقریب میں زیادہ تر فنکاروں نے جوڑوں کی شکل میں شرکت کی

جن میں کچھ جوڑے تو ایسے تھے جن کی فلمیں جلد ریلیز ہونے والی ہیں جس طرح ماہرہ خان اور بلال اشرف،مایا علی اور شہریار منور، حریم فاروق اور علی رحمنٰ خان، ان کے علاوہ کچھ شادی شدہ جوڑے تھے جبکہ کچھ ایسے لوگ بھی تھے جن کی دوستی اور افیئر تھے۔ انہی میں ایک نام میرا کا بھی ہے جن کے کئی سکینڈل کیپٹن نوید کے ساتھ منظر عام پر آچکے ہیں۔

میرا اور کپٹن نوید نے امریکہ میں نکاح کرکے خود میڈیا کو اطلاع دی تھی جبکہ دوسری طرف عتقیق الرحمن نامی شخص بھی دعویدار ہے کہ میرا اس کی بیوی ہے اور میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کا کیس بھی زیر سماعت ہے

مزید :

کلچر -