ہمایوں سعید پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“مکمل

ہمایوں سعید پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“مکمل
 ہمایوں سعید پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“مکمل ہوگئی ہے جسے بہت جلدنجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ سیریل کی پرموشن بھی شروع کردی گئی اور اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر اس کا پیج بھی بنا دیا گیا ہے۔خلیل ا لرحمنٰ قمر کی تحریر کردہ اس کہانی میں ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے مرکزی کردار کئے ہیں جبکہ کاسٹ میں کبریٰ خان، مرینہ خان سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔سیریل کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔اس بارے میں عائزہ خان کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ بہت سپیشل ڈرامہ ہے کیونکہ اس کے ساتھ میرے بہت سے پسندیدہ لوگ جڑے ہوئے ہیں۔میری شادی کے دو سال بعد مجھے خلیل الرحمٰن قمر اور ندیم بیگ کی کال ا?ئی کہ وہ یہ ڈرامہ بنانے جارہے ہیں اس کے لیڈ رول کے لئے میرا ہی انتخاب کیا گیا ہے لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے معذرت کرلی تو ان لوگوں نے کئی اور فنکاروں سے رابطہ کیا لیکن پھر بھی بات نہ بن سکی اور آخر کار یہ رول میری ہی قسمت میں لکھا گیا۔

عائزہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید بہت پروفیشنل اداکار ہیں جو کبھی سیٹ پر لیٹ نہیں آتے۔یہ ڈرامہ ٹی وی تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

مزید :

کلچر -