کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کاحکومتی امداد کی فراہمی پر اظہارتشکر

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کاحکومتی امداد کی فراہمی پر اظہارتشکر

  

لاہور (فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس صدر طاہر بخاری کی زیر صدارت پلاک میں منعقد کیا گیا۔جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں طاہر بخاری،ٹھاکر لاہوری،عمران راج، ماجد ملہی، جبار صدیقی،قیصر افتخار،ندیم نظر، زین مدنی حسینی،وقاراشرف،شجرالدین،انجم شہزاد اور نوین علی شامل ہیں۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز اشفاق حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا. انجم شہزاد نے نعت رسول مقبول پیش کی. جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ سی جے ایف پی اپنے ممبران کی فلاح وبہبود اور کمپیسٹی بلڈنگ کیلئے کام کررہی ہے انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ پر حکومت کا شکریہ اداکیا۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے جن میں نئے عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ندیم نظر کو نائب صدربنایا گیا جبکہ جبارصدیقی سیکرٹری انفارمیشن،عمران راج سیکرٹری ایونٹ،علی عابدی آفس سیکرٹری اور نوین علی سیکرٹری الیکٹرونک سوشل میڈیا منتخب کیاگیا۔

جبکہ راشد سپراکو سی جے ایف پی کی رکنیت دینے کا اعلان کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ممبران کے تنظیمی کارڈ جاری کئے جائیں گے اور سی جے ایف پی کا ہر ماہ منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سی جے ایف کے سینئر ممبران کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے۔ اس سلسلہ کا پہلا پروگرام سینئر شوبز صحافی ندیم سلیمی کے اعزازمیں آئندہ ہفتے منعقد کیاجائے گا۔ اس کے بعد سینئر صحافی خالد ابراہیم اور سینئر صحافی سیف سپرا اور اسی طرح تمام سینئر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -