بنک کھاتوں کا حجم 14ہزار 458ارب روپے ریکارڈ

بنک کھاتوں کا حجم 14ہزار 458ارب روپے ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں کا حجم 14 ہزار458 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاہے ۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے اختتام پر شیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں کاحجم 14 ہزار458 روپے ریکارڈ کیا گیاہے جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 1396 ارب روپے یا10;46;68 فیصد زیادہ ہےٍ ۔ مالی سال 2017-18 ء کے اختتام پرشیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں کا حجم 13062 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17 کے اختتام پر شیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں کا حجم 11 ہزار 980 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا ۔ اعداوشمارکے مطابق مئی 2019 کے اختتام پرشیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں کا حجم 13 ہزار459 روپے ریکارڈ کیاگیا تھا ۔ جون کے اختتام پرشیڈولڈ بنکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر999 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

مزید :

کامرس -