ہانگ کانگ کی پاکستان میں 130;46;8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

    ہانگ کانگ کی پاکستان میں 130;46;8ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے دوران چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2018-19 ء کے ابتدائی 11 ماہ میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں مجموعی طورپر130;46;8 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ مالی سال 2017-18 ء کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 4;46;11 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ء میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں 17;46;2 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ مالی سال 2015-16ء میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 93;46;3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2014-15ء اور مالی سال 2013-14ء میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب 136;46;2 ملین ڈالر اور258;46;5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا ۔

مزید :

کامرس -