بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی نریندر مودی پر تنقید

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی نریندر مودی پر تنقید
 بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی نریندر مودی پر تنقید

  

ممبئی(این این آئی) لیجنڈری بالی وڈ اداکارہ اور سماجی کارکن شبانہ اعظمی نے انتہا پسند اور متعصب مودی پر گولہ باری کر دی کہا کہ حکومت پر تنقید کرو تو تنگ نظر فوراً غدار ہونے کا سرٹیفیکیٹ تھما دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر نریندر مودی کی طرز حکمرانی پر تنقید کرت ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی مخالفت کردی۔اداکارہ نے بھارت میں انتہا پسندی اور پرتشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی سب سے زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فسادات سے عورت کا گھر تباہ ہو تا ہے، اس کے بچے بے گھر ہوتے ہیں۔

شبانہ اعظمی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکنے چاہیے۔ بدقسمتی سے بھارتیوں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ بانٹنے کی کوشش اس ملک کے لئے صحیح نہیں ہو سکتی ہے۔

مزید :

کلچر -