اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی پنجابی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ

اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی پنجابی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ
 اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی پنجابی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ نادیہ علی تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سے شوبز میں کام کررہی ہیں اورانہوں نے دو ہفتے قبل تین سالہ عارضی شوبز کنارہ کشی کو خیر آباد کہتے ہوئے پلازہ تھیٹر سٹیج ڈرامہ کیا تھا اور آج کل وہ شیخوپورہ میں ہونے والے سٹیج ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہیں۔ جبکہ ان کو دوبارہ سے شوبز میں آنے پر متعدد فلم سازوں نے اپنی فلمو ں میں کاسٹ کرنے کیلئے آفرزکی ہیں اس حوالے سے پروڈیوسر نذر اخلاق نے ان کو اپنی پنجابی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ اگست کے بعد شروع ہوگی جبکہ ان کو دو مزید فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم ساز نذر اخلاق انگلینڈ میں مقیم ہوتے ہیں اور وہ اس سے قبل بھی چار فلمیں پروڈٖیوس کرچکے ہیں اور یہ ان کی نادیہ علی کو لیکر بطور پروڈیوسر پانچویں فلم ہوگی۔

مزید :

کلچر -