ظلم عام اور انصاف نا پید ہو تو معاشرے میں ابتری پیدا ہوتی ہے،فرزانہ تھیم

ظلم عام اور انصاف نا پید ہو تو معاشرے میں ابتری پیدا ہوتی ہے،فرزانہ تھیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ جب ظلم عام اور انصاف نا پید ہو جائے تو معاشروں میں ابتری کی صورتحال پیدا ہو اجاتی ہے،ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ یہاں جائز حقوق کے لئے بھی جنگ لڑنا پڑتی ہے۔ میں بھی اپنے حقوق کی جنگ لڑرہی ہوں اس لئے مجھے معلوم ہے کہ لوگوں کو کس قدر اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں بھی ظلم عام ہو چکا ہے اور لوگوں کو انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔ لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں جس سے ان کے اندر کا انسان مر جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -