;200;ئی ایم ایف سے معاہدہ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ، خاور رشید

  ;200;ئی ایم ایف سے معاہدہ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں ، خاور رشید

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) فاءونڈرز گروپ کے لیڈر اور لاہور چیمبر کے سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ خاور رشید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ;200;ئی ایم ایف سے معاہدہ کی تمام تفصیلات فوری طور پر سامنے لائے ، ماضی میں بھی ;200;ئی ایم ایف سے قرضوں نے پاکستان کو معاشی استحکام نہیں دیا، اگر حکومت انتہائی سخت اقدامات ;200;ئی ایم ایف کی ہدایت پر اٹھارہی ہے تو اس معیشت بالکل تباہ ہوجائے گی ۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ;200;ئی ایم ایف کا قیام ہی اس مقصد کے لیے عمل میں لایا گیا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کسی بھی صورت ترقی یافتہ نہ بن پائیں ، ;200;ئی ایم ایف قرضوں کے عوض جو شرائط منواتی ہے ان کی وجہ سے کوئی بھی ملک ہرگز ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر بجلی، پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، انتہائی سخت ٹیکس اقدامات ;200;ئی ایم ایف کی ہدایت پر کیے جارہے ہیں جو بہت تشویشناک ہے ۔ اگر حکومت اسی طرح ;200;ئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل کرتی رہی تو اس سے معیشت کی تباہی کے ساتھ حکومت کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوگی ۔

مزید :

کامرس -