حکومت کا زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

  حکومت کا زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا ...

  

اسلام آباد ( ;200;ن لائن )حکومت نے زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے اور فصلوں کی پیداوار میں خود کفالت کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ذراءع کے مطابق مجموعی معاشی ترقی کے لیے ملک میں زرعی شعبے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ 19;46;5 فیصد ہے ۔ یہ شعبہ 42;46;3 فیصد شہریوں کو روزگا مہیا کرتا ہے اس کے علاوہ زرعی شعبہ صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی اہم ہے خام مال کی بڑی مقدار زرعی شعبے سے حاصل ہوتی ہے فوڈ سکیورٹی اور غربت کے خاتمے میں کے لئے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے ۔

، زرعی شعبے کی مجموعی ویلیو ایڈیشن میں گندم، چاول ،گنے، مکئی اور کپاس جیسی بڑی فصلوں کا حصہ 23;46;85 فیصد اور جی ڈی پی میں ان کا حصہ 4;46;66 فیصد ہے جبکہ کہ دیگر فصلوں کا ویلیو ایڈیشن میں حصہ 11;46;03 فیصد اور جی ڈی پی میں 2;46;15 فیصد ہی, لائیو سٹاک کے شعبہ کا زرعی شعبے کی ویلیو ایڈیشن میں حصہ 58;46;33 فیصد اور جی ڈی پی میں 11;46;38 فیصدہے، جنگلات کے شعبے کا زرعی ویلیو ایڈیشن میں حصہ 2;46;33 فیصد اور جی ڈی پی میں حصہ 0;46;64 فیصد ہے، ماہی پروری کے شعبے کا زرعی ویلیو ایڈیشن میں حصہ 2;46;12 فیصد اور جی ڈی پی میں حصہ 0;46;41 فیصد ہے حکومت نے کسانوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی تیار کی ہے جس سے سے ان فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اور رواں سال کے اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا ۔

مزید :

کامرس -