ایوان صنعت وتجارت نے ٹیکس پیئرز کا دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ کردیا

  ایوان صنعت وتجارت نے ٹیکس پیئرز کا دائرہ کار بڑھانے کا مطالبہ کردیا

  

فیصل آباد( ;200;ن لائن )ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد نے ٹیکس پیئرز کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے اور موجودہ معاشی نظام کا زمینی حقائق کی روشنی میں از سر نو جائزہ لینے کامطالبہ کیا ہے تاکہ کاروباری طبقہ میں پایاجانیوالا اضطراب ختم کرنے سمیت حکومتی ریونیو میں بھی مناسب اضافہ ممکن ہوسکے ۔ ایوان کے ترجمان نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے سلسلہ میں حکومتی اقدامات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اسلئے حکومت کو اس حوالے سے موجودہ معاشی نظام کا زمینی حقائق کی روشنی میں از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہربینک ٹرانزکشن پر ٹیکس کے دو مقاصد ہیں جن میں ریونیو کا حصول اور ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نان فائلر ز کی بنک ٹرانزکشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے سے یہ دونوں مقاصد حاصل ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ بنک ٹرانزکشن پر کٹوتی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے نہ صرف اپنا سرمایہ بنکوں سے نکلوالیا بلکہ اس کی وجہ سے بنکوں سے باہر ایسے انسٹرومنٹ بھی سامنے آرہے ہیں جن کے ذریعے نان فائلر ٹیکس دیئے بغیرہی اپنی رقوم منتقل کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دستاویزی معیشت کے ساتھ ساتھ غیر دستاویزی معیشت بھی چل رہی ہے اوربعض لوگوں کے خیال میں غیر دستاویزی معیشت کا حجم دستاویزی معیشت سے بھی زیادہ ہے جس کو دستاویز میں لا کر نہ صرف ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کیاجاسکتاہے بلکہ حکومتی محاصل بھی بڑھائے جا سکتے ہیں تاہم یہ ایک مشکل مرحلہ ہے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ مراعات یافتہ طبقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوغیر دستاویزی معیشت کے خاتمہ کیلئے ٹیکسوں میں دی جانے والی تمام مراعات کو یکسرختم کرنا اور ملک میں یکساں ٹیکسیشن کا نظام راءج کرنا پڑے گا جس میں ہر شخص اورشعبہ بلا امتیاز یکساں ٹیکس ادا کرے ۔

مزید :

کامرس -