ماورہ حسین علامہ اقبالؒ کی شاعری پڑھنے میں مصروف

ماورہ حسین علامہ اقبالؒ کی شاعری پڑھنے میں مصروف
 ماورہ حسین علامہ اقبالؒ کی شاعری پڑھنے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر) ماورا حسین فارغ وقت میں شاعر مشرقی ڈاکٹر علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ کرنے لگیں۔اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اس بارے میں ماورا حسین کا کہنا ہے علامہ اقبال کی شاعری پڑھتے ہوئے میں اپنی اردوکی ٹیچرکو بہت مس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مجھے اس بارے میں راہنمائی دی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ماورا حسین کاکہنا تھا کہ وہ وہاں مزیدکام کررہی ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی بارے ماورا حسین نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔اس بارے میں نہ تو انہوں نے تاحال کچھ میڈیا کو بتایا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بات کی ہے۔

مزید :

کلچر -