”لکس سٹائل ایوارڈ“ اقرا عزیز بہترین اداکارہ،فیروز خان بہترین اداکار

”لکس سٹائل ایوارڈ“ اقرا عزیز بہترین اداکارہ،فیروز خان بہترین اداکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم، ٹی وی،فیشن اور میوزک انڈسٹری میں نمایاں خدمات دینے والی شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے لکس سٹائل ایوارڈ 2019 ء کی تقریب گزشتہ رات کراچی میں سجائی گئی جس میں سال 2018 ء میں فلم، ڈرامہ،ماڈلنگ،فیشن اور میوزک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اداکاروں اور گلوکاروں سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈز دیئے گئے۔ بیسٹ ٹی وی اداکار فیروز خان،بیسٹ ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز،بیسٹ ٹی وی رائٹر، بی گل(ڈر سی جاتی ہے صلہ)بیسٹ سانگ آف دی ایئر ’یا قربان‘(خماریاں)بیسٹ ڈائریکٹر فلم احسن رحیم،سنگر آف دی ایئر محسن عباس حیدر اور سہیل حیدر،بیسٹ پلے بیک سنگر عاطف اسلم،بیسٹ میل ماڈل آف دی ایئر شہزاد نور،بیسٹ فی میل ماڈل آف دی ایئر صدف کنول،بیسٹ اوایس ٹی راحت فتح علی خان،بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ مشک کلیم،بیسٹ ڈرامہ سنو چندا اور بیسٹ پروڈیوسر مومنہ درید شامل ہیں۔تقریب میں صبا قمر،ماہرہ خان،حریم فاروق،عاطف اسلم سمیت بہت سے فنکاروں نے پرفارم بھی کیا۔فیشن کی دنیا میں کئی دیگر ڈیزائنرز کو بھی ایوارڈ دیئے گئے جس کے علاوہ کئی افراد کو لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

مزید :

کلچر -