بٹ خیلہ ، نئے قائم ہونے والے حصاربابا فیڈ رکا با ضابطہ افتتاح
بٹ خیلہ ( بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پیر کے روز بٹ خیلہ میں نئے قائم ہونے والے گرڈ اسٹیشن میں حصار بابا فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کرکے اسے چالو کردیا ۔مذکورہ نیافیڈر بٹ خیلہ گرڈ اسٹیشن کے6 فیڈرز میں سے ایک ہے جس کے ذریعے حصار بابا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کیلئے بجلی لائن کی سہولت مہیاکردی گئی ۔حصار بابا بجلی فیڈر کے قیام پر تقریباََ 2 کروڑ 30لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ بٹ خیلہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے گرڈ اسٹیشن میں قائم کئے گئے دیگر نئے فیڈرز کو ضروری تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد آئیندہ چند روز میں چالو کیا جائے گا اور مجموعی طور پر تحصیل بٹ خیلہ کے علاقوں خار ،ڈیری جولگرام ، پیرخیل ،مٹکنی، طوطہ کان ،میخ بند ،بڑہ وال اور دیگر مضافات کو نئے گرڈ اسٹیشن کے ان فیڈرز سے بلاتعطل بجلی فراہم ہوگی اور یہاں پر کم وولٹیج ، فیڈرز ٹریفنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے گا۔افتتاح کے وقت ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اقبال حسین ،ایکسین واپڈا اپریشن درگئی شیر رحمن ، ایکسین واپڈ جی ایس او نذیر خان اور تحصیل نائب ناظم صفدر شاہ کے علاوہ پی ٹی ائی کے عہدہداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔افتتاح کے بعدصوبائی وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ بٹ خیلہ میںنئے گرڈ اسٹیشن کے فیڈر ز چالو ہونے سے علاقے میں بجلی کے کم وولٹج کا مسئلہ ختم ہوجائے گا ۔انہوںنے کہا کہ بٹ خیلہ کے علاقوں کو چکدرہ گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی گئی تھی تاہم مذکورہ گرڈ اسٹیشن پر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے فیڈر ز کی باربا ر ٹریفنگ ، کم وولٹج اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ تھا جبکہ بٹ خیلہ گرڈ اسٹیشن کے قیام اور اس کے نئے فیڈرز چالو ہونے کی وجہ سے اب ان مسائل کا آئیندہ تقریباََ 25 سال کیلئے خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔انہوںنے کہا کہ حصار بابا فیڈر کی لائن چالو کا گئی ہے جبکہ گرڈ اسٹیشن کے دیگر فیڈرز کو بھی آئیندہ چند دنوں میں چالو کردی جائے گا ۔رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے کہا کہ بٹ خیلہ گرڈ اسٹیشن کی وجہ سے لائن لاسز کم ہوسکیں گے اور تمام علاقوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ قبل ازیں صوبائی وزیر مال شکیل احمد خان اور ایم این اے جنید اکبر نے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین کے ہمراہ بٹن دبا کر نئے حصار بابا فیڈر کا افتتاح کردیا ۔