کاٹلنگ فصلوں کو کم پانی اور بندش کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

کاٹلنگ فصلوں کو کم پانی اور بندش کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ فصلوں کو کم پانی اور بندش کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ۔کاٹلنگ بونیر روڈکو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند رکھا۔ مظاہرین نے محکمہ ایریگیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کاٹلنگ گلشید خان پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مطاہرین سے مذاکرات کی یقین دہانی کے بعد کسانوں نے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ اس موقع پر کسانوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار ہمارے ہزاروں ایکڑ اراضی کو پانی کی ترسیل یقینی بنائے بصورت دیگر انکے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -