سی سی پی او کریم خان کی خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات

سی سی پی او کریم خان کی خیبر پختونخواہ بار کونسل کے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کریم خان نے خیبر پختونخواہ بار کونسل کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ہوئی جس میں خیبر پختونخواہ بار کونسل کے صدر لطیف آفریدی سمیت متعدد دیگر وکلا نے شرکت کی، سی سی پی کریم خان نے اس موقع پر وکلاءکو درپیش مسائل ،سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا، خصوصی وفد نے سی سی پی او کریم خان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کو سی سی پی او نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جرائم کے روک تھام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں وکلاءکا کردار لائق تحسین ہے، جرائم کی بیخ کنی کی خاطر بار اور بنچ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، ججز سمیت وکلاءاور عدالتوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہاہے ، سی سی پی او کریم خانتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسی سی پی او کریم خان نے خیبر پختونخواہ بار کونسل کے نمائندہ وفدسے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں خصوصی ملاقات کی ہے ،اس موقع خیبرپختونخواہ بار کونسل کے صدر لطیف آفریدی اور دیگر عہدیداروں سمیت متعدد وکلاءنے شرکت کی، شرکاءنے اس موقع پر سی سی پی او کریم خان سے مختلف امور پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی، سی سی پی او کریم خان نے وکلاءکودرپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس بار اور بنچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ان کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ میں بھی بار کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، سی سی پی او کریم خان نے ملاقات کے دوران خیبر پختوانخواہ بار کونسل کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر بھی عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی،ملاقات کےد وران خیبر پختونخواہ بار کونسل کے صدر لطیف آفریدی نے پولیس کی جانب سے مختلف نوعیت کے کیسز میں وکلاءکے ساتھ تعاون کرنے اور وکلا کو سکیورٹی فراہم کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -