پہاڑی پورہ پولیس کے ہاتھوں 3 رہزن اور 1 موٹر سائیکل چور گرفتار

پہاڑی پورہ پولیس کے ہاتھوں 3 رہزن اور 1 موٹر سائیکل چور گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں راہزنی کی غرض سے تاک میں بیٹھے 3 ملزمان سمیت تھانہ کوتوالی کی حدو د میں ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا ، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئےے جبکہ تھانہ کوتوالی کی حدو د میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس پی فقیر آبا د محمد شعیب کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مدینہ کالونی میں چند ملزمان کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی سے موقع پر موجود3 ملزمان کو قابو کرکے گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ساجد، شہزاد اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کےد وران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر نے کے ساتھ ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئےے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں، اسی طرح تھانہ کوتوالی پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور ملزم فیصل ممتا ز ولد ممتاز علی سکنہ کوہاٹی کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمدکر لی گئی ہے، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -