مہمند بار ایسوسی ایشن کی کابینہ گل رحمان ایڈوکیٹ صدر بشیر احمد ایڈوکیٹ جی ایس منتخب

مہمند بار ایسوسی ایشن کی کابینہ گل رحمان ایڈوکیٹ صدر بشیر احمد ایڈوکیٹ جی ...

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مہمند بار ایسوسی ایشن کابینہ کا قیام۔ گل رحمن مہمند ایڈوکیٹ صدر، بشیر احمد صافی جنرل سیکرٹری ، گل بشر ایڈوکیٹ نائب صدر، سرفراز خان جائنٹ سیکرٹری، عمر فاروق سیکرٹری لائبریری، عباس خان فنانس، محسن خان پریس سیکرٹری، کینٹ ممبر سجاد علی، ابوذر مہمند، سجاد علی دویزئی اور حامد اللہ منتخب۔ کابینہ کا سیشن جج ضلع مہمند کے ساتھ ملاقات۔ مسائل و مشکلات کے حل اور سستا انصاف کی فراہمی کیلئے متفقہ طور پر عزم۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں مہمند بار ایسوسی ایشن کا سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ جس میں گل رحمن مہمند ایڈوکیٹ صدر، بشیر احمد صافی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، سرفراز خان نائب صدر ، عمر فاروق لائبریری سیکرٹری، عباس خان مہمند فنانس سیکرٹری، محسن خان پریس سیکرٹری، جبکہ کینٹ ممبران سجاد علی، ابوذر ، سجاد علی دویزئی اور حامد اللہ منتخب ہو گئے۔ نو منتخب کابینہ نے سیشن جج ضلع مہمند اسد حمید بنگش، ایڈیشنل سیشن جج ولی محمد خان، ایڈیشنل سیشن جج محب جان، سینئر سول جج عبید اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع مہمند کے پسماندہ اور غریب طبقے کے عوام کی مشکلات و مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرینگے۔ اور انہیں سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاﺅن کرینگے۔ جبکہ عدالتی کیسوں کو جلد از جلد نمٹائینگے۔ تاکہ یہاں کے عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد بحال ہو سکیں۔ .

مزید :

پشاورصفحہ آخر -