تحصیل کونسل نوشہرہ کا 43کروڑ 6لاکھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

تحصیل کونسل نوشہرہ کا 43کروڑ 6لاکھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ)تحصیل کونسل چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے ممبران نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تحصیل ناظم سہیل خان کا ٹھیکوں میں اقربہ پروری ، اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے ، تر قیاتی منصوبوں کے لئے ٹینڈر نہ کرانے اور دیگر غیر قانونی اقدامات کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے صوبائی حکومت اور وزارت بلدیات سے مطالبہ کیا کہ ان کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے کر تین دن کے اندر اندر ارکان کونسل کے جائز مطالبات حل کئے جائیں ورنہ ارکان کونسل تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن بلاک کو تالے لگا کر بھر پور احتجاج کرینگے جس کی ذمہ داری حکام بالا پر ہو گی اس سلسلے میں پیر کے روز تحصیل کونسل لاہور کے ممبران نے تحصیل کمپلیکس لاہور کے گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگایا ۔ اس موقع پر ارکان کونسل نے بتایا کہ ہم گذشتہ چھ ماہ سے بار بار درخواستیں دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود تحصیل کونسل چھوٹا لاہور کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہمارا سہ روزہ احتجاج پُر امن رہے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے چھوٹا لاہور کے اکاونٹ میں تر قیاتی منصوبوں کے لئے جو فنڈز پڑی ہیں اس پر جلد از جلد ٹینڈر کیا جائے ۔سلائی مشینوں و ڈسٹ بینوں کی خریداری کے علاوہ لائٹس و لوڈر برائے کچرا اُٹھانے کے لئے ٹینڈر اور سپورٹس سامان کی خریداری کا کوٹیشن جلد از جلد کیا جائے۔لوکل ٹیکس کا ٹھیکہ جو کہ غیر قانونی اور اقربہ پروری پر دیا گیا ہے کو منسوخ کیا جائے تمام کمیٹیوں خاص کر اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے شیڈول جاری کیا جائے کمیٹی ممبران کو تمام تر ریکارڈ پیش کرنے کے لئے ٹی ایم اے سٹاف کو پابند بنایا جائے ۔ ٹی ایم او اور اکاونٹس سیکشن اپنی حیثیت کو سرکاری یا سیاسی واضح کریں انہوں نے کہا کہ اگر تین دنوں کے اندر اندر جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری ٹی ایم او چھوٹا لاہور اور تحصیل ناظم چھوٹا لاہور پر ہو گی#