صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ) موضع زروبی میں دریائے سندھ میں نہانے کے دوران پندرہ سالہ نوجوان جب کہ بدری نالہ ہنڈ میں ساتھی کو بچانے کے دوران ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ موضع بیکا میں نوجوان نے زندگی سے دلبر داشتہ ہو کر زہریلی گولی کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ مانیری بالا میں پستول گر کر چل جانے سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پندرہ سالہ ارسلان ولد مقصود سکنہ زروبی اپنے ساتھیوں کے ساتھ گذشتہ شام گاﺅں میں واقع دریائے سندھ میں نہا رہے تھے کہ اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا متوفی کی لاش پیر کی صبح مقامی غوطہ خوروں نے پانی سے نکال لیا دریں اثناءبدری نالہ میں اپنے ساتھی کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے وقاص سکنہ کھنڈہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اس کی لاش گذشتہ شام پانی سے نکال لی گئی متوفی حاجی جانس خان استاد کے صاحبزادے تھے ۔ دریں اثناءموضع بیکا میں ایک نوجوان حارث رحمان نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی ۔ متوفی زندگی سے دلبر داشتہ تھے دریں اثناءمانیری بالا میں چار پائی سے پستول نیچے گر جانے سے ایک نوجوان شاہ زیب جاں بحق جب کہ ان کا ساتھی شاہ فہد زخمی ہو گیا صوابی پولیس نے مجروح شاہ فہد کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

طالبعلم کا اعزاز


ڈریرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ ) وینسم کالج کا ایک اور بڑا اعزاز،طالب علم محمد مصطفی (رولنمبر 40083) نے انجئیرنگ(ETEA) کے انٹری ٹیسٹ میں پورے خیبر پختون خوا میں ٹاپ کرلیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 687 نمبر لیکر وینسم کالج کے طالب علم نے ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے پہلے 650 نمبر پر ETEA ٹاپ ھوا تھا، تفصیلات کے مطابق شہر کی عظیم درسگاہ وینسم کالج کے طلباءکی طرف سے مختلف امتحانات میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد اب وینسم کالج کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد مصطفی نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے، انجئیرنگ کے لیے ہونے والے ETEA ٹیسٹ میں وینسم کالج کے طالب علم محمد مصطفی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 687 نمبر لیکر پورے خیبرپختونخوا میں ٹاپ کرلیا، محمد مصطفی نے نہ صرف پورے صوبہ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار 687 نمبر لیکر نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کردیا اس سے پہلے 650 نمبرز پر ETEA ٹاپ ہوا تھا جو اب محمد مصطفی نے 687 نمبر لیکر توڑ دیا، وینسم کالج کے طالب علم محمد مصطفی کی اس بہترین کا کریڈٹ جہاں انکی اور انکے اساتذہ کی محنت کو جاتا ہے وہاں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی خصوصی دلچسپی اور کالج ھذا کے پرنسپل سردار فتح خان سلیمان خیل کی بھرپور توجہ کو بھی جاتا ہے جنہوں نے کالج کے تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے بہترین اقدامات اٹھائے اور وینسم کالج کو شہر کے صف اول کا کالج بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، انکے ان زبردست اصولوں اور مثبت اقدامات کی بدولت آج وینسم کالج ایک اور منفرد اعزاز سے سرفراز ہوا امید ہے مستقبل میں اس سے زیادہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے,اسی طالبعلم نے انجینئرنگ کے داخلہ کے لیے پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی NUST اسلام آباد میں بھی ٹیسٹ ٹاپ کر کے اپنا داخلہ سکالرشپ پر حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا، واضع رہے کہ طالب علم محمد مصطفی کی اس آل راونڈ کارکردگی سے قبل گذستہ دنوں ڈیرہ بورڈ کے سالانہ نتائج میں وینسم کالج کے ہونہار طلبائ نے ٹاپ 20 میں 5 پوزیشنز لیکر ادارہ ھذا کا نام روشن کیا.وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سرور چوہدری نے طالب علم محمد مصطفی اور اسکے والدین کو مبارک باد دی اور یونیورسٹی کے وینسم کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کو مستقبل میں اسی طرح اپنے ادارے کا نام روشن کرنے کے لئے طلبائ کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی تلقین کی انہوں نے پرنسپل اور اس کے سٹاف کو مبارک باد بھی دی