پشاور ،جوا بازوں کے اڈے پر چھاپہ ، 8 گرفتار ،رقم برآمد

پشاور ،جوا بازوں کے اڈے پر چھاپہ ، 8 گرفتار ،رقم برآمد

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاوراندرون شہر ہوٹل میں قمار بازی کی محفل سجانے والے 8ملزمان گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں واقعہ جمال ہوٹل میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دھر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، ایک عدد ٹی وی اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں واقع جمال ہوٹل میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی گوہر خان اور ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید محمد نور خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جنہوں نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جمال ہوٹل کے ایک کمرہ میں قمار بازی میں مصروف ملزمان ایوب، عبدالصمد، میر ویس، محمد حسین، ظفر، عبدالوہاب، شیر ولی اور محمد اللہ کو گرفتار کر لیا ، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، ایک عدد ٹی وی اور آلات قمار بازی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -