ویڈیو معاملہ عدلیہ اور مسلم لیگ ن کے مابین ،حل بھی خود کریں، شہباز گل

ویڈیو معاملہ عدلیہ اور مسلم لیگ ن کے مابین ،حل بھی خود کریں، شہباز گل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے کہاہے ویڈیو کا معاملہ عدلیہ اور مسلم لیگ (ن) کو حل کرنا ہے ، ویڈ یوکے معاملہ پر حکومت کوشامل کرینگے تو اس کا جواب تو دیں گے،مریم نواز مجرمہ ہیں، انہیں عبوری ریلیف ملا ہے، سزا ختم نہیں ہو ئی ، جلسے کرنے کےلئے بیانیہ کی ضرورت ہوتی ہے، نوازشریف سزایافتہ اور واحد پاکستانی قیدی ہیں جن کی ڈیوٹی پر21 کارڈیالوجسٹ ہیں،ہم نے بورڈ بنایا ہے جس میں نوازشریف کے کھانے کےلئے ماہرین شامل ہیں ۔ پیر کوترجمان پنجاب حکومت شہبازگل نے آسٹریلوی ماہر کان کنی اینڈ ریوفرسٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اینڈریوفرسٹ ،آسٹریلین تاجراور انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرتے ہیں ا و ر اینڈریو فریسٹ پاکستان میں پولیو کےخلاف کام کررہے ہیں، ملک کی نیک نامی کےلئے غیرملکی ماہرین کا آنا خوش آئندہے، پاکستان کی مسلح افوا ج نے قربانیاں دےکر ملک میں امن قائم کیا ہے ، پاکستان میں امن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت صحت کے شعبے میں بھی بہتری کےلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر آسٹریلین ماہرکان کنی اینڈیوفرسٹ نے کہا ہماری خواہش ہے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو، میری کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے ، آسٹریلیا میں ہماری کمپنی بڑی سرمایہ کاری کا تجربہ رکھتی ہے ، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کےلئے ضروری ہے ، میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکر گزار ہوں ، ہماری کمپنی کان کنی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گی ، پاکستان کی معیشت کے فروغ کےلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ۔

شہباز گل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -