مردان میں سینکڑوں کارخانہ داروں کاجی ایس ٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان میں سینکڑوں کارخانہ داروں کاجی ایس ٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مردان ( بیورورپورٹ) ماربل کے سینکڑوں کارخانہ داروں نے سترہ فیصد جی ایس ٹی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اورکمشنر مردان کے دفتر کے سامنے کئی گھنٹوں تک روڈ بلاک کئے رکھا مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڈ ز اور بینرز اٹھاررکھے تھے جن پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد سجادخان او ردیگر نے کہاکہ ماربل صنعت سے وابستہ کارخانہ دار 26قسم کے ٹیکس اور ڈیوٹیاں دے رہے ہیں جی ایس ٹی کے نفاذ نے ماربل انڈسٹری کے مشکلات میں رہی سہی کسر پوری کردی ہے اور کارخانہ دار اب مزید اس صنعت کے چلانے کے قابل نہیں رہے انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں پوری ماربل انڈسٹری گذشتہ ایک ہفتے سے احتجاجاً بندپڑی ہے لیکن ابھی تک کسی حکومتی اہلکار نے رابطہ تک نہیں کیا انہوںنے کہاکہ جب تک ظالمانہ ٹیکس ختم نہیں کیاجاتاہمارا احتجاج جاری رہے گااس موقع پر ٹیکس نامنظور کے شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -