اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرے مخالفت نہیں کرینگے،نعیم الحق

اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرے مخالفت نہیں کرینگے،نعیم الحق

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہاہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں۔ ایک انٹرویومیں نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے تاہم قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن یہ جان لے کہ اب ملک میں قانون کی حکمرانی ہے، ان کے دور کے حکمرانوں کے قانون کا خاتمہ ہوچکا ہے۔اپوزیشن مایوسی کا شکار ہے، جانتے ہیں کہ وہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب کو نہیں ہٹاسکتے تاہم ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی صورت حکومت کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

نعیم الحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -