ملک میں پولیو کے4نئے کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 41 ہوگئی
اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق 2 پولیو کیسز کے پی کے اور 2 بلوچستان میں سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال میں 8 ماہ اور قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی میں 9 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں بنوں کی یونین کونسل حوید کے ڈھائی سال اور بنوں کی ہی یوسی جانی خیل کی ایک سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ذرائع کے مطابق پولیو کا شکار 3 بچوں کے والدین ویکسینیشن سے انکاری تھے، اس کے علاوہ رواں برس پنجاب سے 3، بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 25 اور قبائلی اضلاع سے 8 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔
پولیو کیسز