بونیر، تحصیل گاگرہ کا 25کروڑ 71لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

بونیر، تحصیل گاگرہ کا 25کروڑ 71لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان باچا نے سال 2019/20 کے لئے سالانہ بجٹ 25 کروڑ،71 لاکھ چار ہزار 233 روپے کونسل کے اجلاس میں پیش کردیا۔تحصیل کونسل گاگرہ کا بجٹ اجلاس زیر صدارت کنونیئر عارف اللہ منعقد ہوا۔جس میں کونسل کے ممبران،ٹی ایم اے گاگرہ کے سٹاف سمیت ٹی ایم او نے خصوصی شرکت کی۔تحصیل ناظم نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل بجٹ میں 11 کروڑ 38 لاکھ 68 ہزار روپے پی ایف سی ایوارڈ،غیر ترقیاتی بجٹ 7 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار 090 روپے مختص کی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ اٹھ کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار 815 روپے مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کونسل سے سال 2018/19 کے نظر ثانی شدہ بجٹ کی بھی منظوری کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے گاگرہ کے حدود کے اندر اندر بازاروں کی صفائی ستھرائی کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے۔بعد میں میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے تحصیل ناظم نے کہا کہ تحصیل کونسل گاگرہ کے اراکین نے چار سالہ دور میں اپنے اپنے یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،جبکہ کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہے۔عوام کے ایک ایک روپیہ انکے فلاح وہ بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔کونسل کے اراکین منشی رضاء اور دیگر نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔کہ اپنے اپنے یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرے،انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمھوتہ نہ کرنے کا عہد کیا۔کنوئیر عارف اللہ نے اجلاس ملتوی کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -