ڈیرہ، تاجربرادری کی ظالمانہ تیکسوں کیخلاف 13جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی

ڈیرہ، تاجربرادری کی ظالمانہ تیکسوں کیخلاف 13جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ملک بھر کی تاجربرادری کی کال پر ظالمانہ ٹیکس اوربجٹ کے خلاف ڈیرہ کی تاجر برادری بھی 13جولائی 2019بروزہفتہ مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اورمظاہرہ کرے گی جس میں ڈ یرہ کی تمام تاجرتنظیمیں اورگروپس شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے ایک اجلاس میں جس کی صدارت راجہ اخترعلی نے کی میں صوبائی نائب صدرسہیل اعظمی، محمدرمضان، چوہدری جمیل، محمدنواز،چوہدری خلیل،چوہدری جاویداختر، محمداشرف، محمدحنیف تھہیم،شیرخان، امان اللہ، کریم نواز،صاحب جان، محمدرمضان، غلام سبحانی ودیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی ظالمانہ تاجر اورعوام کش پالیسیوں، بجٹ، ٹیکسز کی مذمت کی گئی۔ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے سیلاب اورتاجر کے معاشی قتل کے سلسلے کو بندکرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اجلاس میں ڈیرہ کی دیگرتاجر تنظیموں، تاجراتحاد اورتاجر ایکشن کمیٹی کے حامدعلی، اشفاق چغتائی، محمدایوب ایوبی، محمدخالد، محمدجہانگیر، شریف چوہان، محمدعزیز کوبھی اعتمادمیں لے کر فیصلہ کیاگیا کہ ملک بھر کی تاجربرادری اورعوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے آل پاکستان تاجرایکشن کمیٹی کی اپیل پرمورخہ13-7-2019بروزہفتہ ڈیرہ میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اورچوگلہ پر صبح نوبجے احتجاجی مظاہرہ ودھرناہوگا۔ مظاہرے میں تمام سیاسی ورکرز سے بھی شرکت کی اپیل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -