پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،26 گرفتار

پشاور،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،26 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاورمنشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 6 منشیات فروش بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے 8 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ 2 عددکلاشنکوف،18 عدد پستول اور ایک بندوق بھی برآمد کر لیا گیا ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران ایس ایچ او ناصر باغ نعیم خان نے تین ملزمان خان ساجد، سلومیر اور صاحب جان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو گرام سے زائد چرس جبکہ ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا ہے، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سربند عبدالقیوم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران ملزم مہران ولد شکور کو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مجموعی طور پر2کلو گرام چرس،ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین اشفاق خان نے مشہور منشیات فروش جناب گل ولد جمعہ گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ ریگی محمد ارشد خان نے منشیات فروش ساجدولد نوروز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس اور 10گرام آئس، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمر آفریدی نے زاہد ولد فدا محمد کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس جبکہ تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزم اختر محمد ولد عبداللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس جبکہ ایک کلو گرام چرس برآمد کی ہے،جاری کریک ڈاؤن کے دوران20 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف،18عدد پستول، ایک عد د بندوق اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے