بھارت کی پاکستانی سرحدوں پر ممکنہ دراندازی روکنے کیلئے مشقیں جاری

بھارت کی پاکستانی سرحدوں پر ممکنہ دراندازی روکنے کیلئے مشقیں جاری

  

سرینگر(آن لائن) پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے امکانی دراندازی کو ٹالنے کے لئے مشقیں جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں اور پنجاب میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازوں سے نمٹنے کی خاطر باڈر سکیورٹی فورسز نے یکم جولائی سے”آپریشن سدھرشن“ کے تحت مشقوں کا آغاز کیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں کو سہارا لے کر دراندازوں کو مار گرانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف کے ایک سینئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں کو دراندازی پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی ترکیبیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

آپریشن سدھرشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -