رستم،سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

رستم،سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق

  

رستم(نمائندہ پاکستان) سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو 1122نے کافی جہدو جہد کے بعد نکال لیا۔ واقعات کے مطا بق رستم کے نواحی علاقہ ناوی ڈنڈ میں سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا نوجوان مسمی نعمان ولد جانس خان سکنہ شیخ ملتون مردان ناوی ڈنڈ میں نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم پہنچ کر کافی جہد و جہد کے بعدنوجوان کو پانی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -