نوشہرہ تاجر اتحاد کی محکمہ کسٹم کیخلاف شوبرا چوک تک احتجاجی ریلی

نوشہرہ تاجر اتحاد کی محکمہ کسٹم کیخلاف شوبرا چوک تک احتجاجی ریلی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجراتحادخیبرپختونخوانے ظالمانہ بجٹ،غیرقانونی پالیسیوں اورمحکمہ کسٹم کے کپڑے وابسطہ تاجروں کوبلاجوازتنگ کرنے کیخلاف چمن مارکیٹ سے شوبراچوک نوشہرہ تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت تنظیم کے مرکزی چیئرمین مجیب الرحمان کررہے تھے اس موقع پرنوشہرہ کے صدرحاجی دامان،شیرین کوٹہ کے صدرحاجی توراب،کلاتھ ٹاوورنوشہرہ کے صدرحاجی عبدالوہاب،جنرل سیکرٹری حاجی واجداللہ،حاجی آصف اوردیگرصدوراوردوکانداروں نے احتجاجی ریلی میں کثیرتعدادمیں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے کہاکہ ظالمانہ بجٹ میں تاجروں پرظالمانہ ٹیکس لاگوکئے گئے ہیں جسکی وجہ سے تاجروں کوپہلے سے درپیش مسائل میں مزیداضافہ ہوگیاہے انکاکہناتھاکہ اب رہی سہی کسرمحکمہ کسٹم نے کپڑوں کے تاجروں پربلاجوازاورغیرقانونی چھاپے مارکرپوری کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹم کے چھاپوں کی وجہ سے صوبہ بھرکے تاجروں میں شدیدتشویش اوراشتعال پایاجاتاہے لہذامحکمہ کسٹم فی الفوراپناقبلہ دسرت کریں انہوں نے ملک بھرکے تاجرتنظیموں کی جانب سے 13جولائی کومکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ظالمانہ ٹیکسوں کے فیصلے پرنظرثانی کرے بصورت دیگرتاجربرادری اپنے احتجاج میں شدت لائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -