حکومت  جانے میں صرف 6ماہ رہ گئے، آصف زرداری کا دعوی، سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر ز رکوادیئے 

حکومت  جانے میں صرف 6ماہ رہ گئے، آصف زرداری کا دعوی، سپیکر قومی اسمبلی نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت جانے میں صرف 6 ماہ رہ گئے ہیں، مستقبل بلاول بھٹو اور مریم نواز کا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کیساتھ چائے پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سویلین مارشل لا ہے، سیاست میں کسی بات پر غلطی ہو جاتی ہے، مان لیتا ہوں کہ ہو سکتا ہے مجھ سے بھی غلطی ہوئی ہو۔آصف زرداری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے میں 4 سے 6 ماہ مزید رہ گئے ہیں۔ عمران خان کو بھیجنے والے ہم خود ہوں گے، اس کے بعد انشا اللہ سویلین حکومت بنے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل بلاول اور مریم نواز کا ہے، ہم صرف ان کو نصیحت کریں گے۔حکومت کوخطرہ مجھ سے نہیں بلکہ ہماری سیاست اور پیپلز پارٹی کی طاقت سے ہے، بلاول ہماری طاقت ہے۔ زرداری نے کہا کہ انشا اللہ یہ بلاول کی شادی کا سال ہو سکتا دوسری جانب سپیکر آفس نے قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر رکوا دئیے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس 10 اور 11 جولائی کو طلب کیا گیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی یوسف تالپور نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی سمری پر دستخط کئے تھے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی بجائے معاملہ وزارت قانون کو بجھوا دیا جبکہ متعلقہ افسران کو پروڈکشن آرڈر فوری جاری نہ کرنے کی ہدایات سپیکر آفس سے جاری ہوئیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے ساتھ ن لیگ کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیلئے مذکورہ ارکان کی سیاسی سرگرمیوں کو جواز بنایا گیا ہے۔پروڈکشن آرڈر سمری پر متعلقہ حکام نے تحریری نوٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ ارکان پارلیمنٹ آ کر سیاست کرتے ہیں۔ ادھر چیئرمین قائمہ کمیٹی یوسف تالپور نے اس معاملے پر اسمبلی سیکرٹریٹ حکام سے احتجاج کیا اور موقف اختیار کیا کہ رولز کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں چیئرمین قائمہ کمیٹی بااختیار ہے۔
زرداری /پروڈکشن آرڈرز

مزید :

صفحہ اول -