نیب کی جانب سے محمد اسماعیل اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

نیب کی جانب سے محمد اسماعیل اور ان کے ساتھیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن" احتساب سب کے لئے "کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہی ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے محمد اسماعیل او ر اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بجرم عوامی دھوکہ دہی بذریعہ جعلی سرمایہ کاری سکیم کے معاملے پر نیب کے قانون کے تحت تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ترجمان قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے تمام متاثرین جو محمد اسماعیل و دیگران یا ان کے ایجنٹوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے اپنی جمع پونچی جمع کروا چکے ہیں، اپنی شکایات سادہ کاغذ پر بمع متعلقہ دستاویزات قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر پتہ پر20 جولائی 2019 تک جمع کروائیں۔ نیز وہ درخواست دہندگان جو پہلے سے اپنی شکایات بھجوا چکے ہیں وہ دوبارہ اپنی درخواستیں بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -