باچاخان ائیرپورٹ پر بغیر کسی کوآگا ہ کئے ایمرجنسی انخلاء، مشقوں کا انعقاد
پشاور(سٹی رپورٹر)باچاخان انٹرنیشنل پورٹ پشاورپربغیرکسی کوآگاہ کرتے ہوئے یمرجنسی انخلاء کے عارضی مشقوں کاانعقادکیا گیا جس کی نگرانی چیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ عبیدالرحمان عباسی کررہے تھے۔ایمرجنسی انخلاء کے عارضی مشقوں میں سول ایویشن اتھارٹی،ایئرپورٹ سیکورٹی فورس اورپی آئی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل عبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ ایمرجنسی انخلا کے عارضی مشقوں کامقصدغیر معمولی صورتحال میں ایئرپورٹ میں موجودتمام متعلقہ ایجنسیزکاصلاحیتوں کومزیدبڑھانااوربہتری لاناہے۔انہوں نے کہاکہ یہ عارضی مشق ہردوماہ بعد بغیرکسی کوآگاہ کیے شروع کیاجائیگاتاکہ ایئرپورٹ پرموجودفائر،میڈیکل سمیت دیگرایجنسیزکی صلاحیتوں کانہ صرف معائنہ کیاجاسکے بلکہ اس میں بہتری بھی لائی جاسکے۔ایمرجنسی انخلاکے عارضی مشق میں ایئرپورٹ کے دوسری منزل میں واقع ٹرمینل بلڈنگ میں آگ لگایاگیا، الارم بجتے ہی تیسری اوردوسری منزل سے تمام دوڑکراسمبلی ایریامیں جمع ہوگئے۔دوسری منزل پرآگ لگنے کاپیغام پہنچتے ہی فائرفائٹرایجنسی حالات پرقابو پانے کیلئے فائرفائٹرگاڑیوں اورایمبولینس سمیت پہنچ گئے اورآگ بجانے میں مصروف ہوگئے جبکہ سول ایوایشن اتھارٹی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے تین زخمیوں کوطبی سہولیات فراہم کیں۔ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس عملے نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداددینے کے بعدسول ایوایشن اتھارٹی کے ایمبولینسزکے ذریعے زخمیوں کوہسپتال پہنچادیا۔ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسمبلی ایریاکی ناکہ بندی کے ذریعے محفوظ بنایا۔