آشیانہ اقبال کیس، شہباز شریف احتساب عدالت پیش، 3گواہوں کے بیانا ت قلمبند

آشیانہ اقبال کیس، شہباز شریف احتساب عدالت پیش، 3گواہوں کے بیانا ت قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار،کر ائم رپو رٹر)احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبندکرنے کے بعد مزید دو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13جولائی تک ملتوی کردی۔دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ قومی اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف میاں شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہونے کی وجہ سے عدالت نے وکیل کی استدعا پر انہیں حاضری لگوانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تومیاں شہباز شریف، میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈے احد خان چیمہ اور شاہد شفیق سمیت دیگر 10ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ روز نیب نے عدالت میں 3 گواہوں سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سدرا منصور، جوائنٹ رجسٹرار ایس ای سی پی غلام مصطفی اور ایل ڈی اے پالیسی اسٹیٹ کے انجینئر ریاض حسین کو پیش کیا جن کے بیانات قلمبند کئے گئے،بعدازاں میاں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز اور ساجدعلی جبکہ ملزم کے وکیل عدنان شجاع اور شاہد شفیق کے وکیل قاضی مصباح نے گواہوں پر جرح کی، عدالت نے تینوں گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد مزید دو گواہوں کو آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کرلیاہے،سخت حبس اور گرمی کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تاہم وہ عدالت میں اپنے اوپر قابو کرکے بیٹھے رہے اور احد خان چیمہ سے بات چیت کرتے رہے،اسی دوران ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کے کمر میں سخت درد ہے،انہیں جانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے شہباز شریف کو جانے کی اجازت دے دی۔عدالتی سماعت کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس اہلکاروں تعینات کئے گئے تھے، ایم اے او کالج اور سول سیکرٹریٹ کے اردگرد کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر راستے بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
آشیانہ اقبال کیس

مزید :

صفحہ اول -