طالبعلم کا اعزاز

طالبعلم کا اعزاز

  

ڈریرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ ) وینسم کالج کا ایک اور بڑا اعزاز،طالب علم محمد مصطفی (رولنمبر 40083) نے انجئیرنگ(ETEA) کے انٹری ٹیسٹ میں پورے خیبر پختون خوا میں ٹاپ کرلیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ 687 نمبر لیکر وینسم کالج کے طالب علم نے ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے پہلے 650 نمبر پر ETEA ٹاپ ھوا تھا، تفصیلات کے مطابق شہر کی عظیم درسگاہ وینسم کالج کے طلباء کی طرف سے مختلف امتحانات میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد اب وینسم کالج کے ایک اور ہونہار طالب علم محمد مصطفی نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے، انجئیرنگ کے لیے ہونے والے ETEA ٹیسٹ میں وینسم کالج کے طالب علم محمد مصطفی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 687 نمبر لیکر پورے خیبرپختونخوا میں ٹاپ کرلیا، محمد مصطفی نے نہ صرف پورے صوبہ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی بلکہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار 687 نمبر لیکر نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کردیا اس سے پہلے 650 نمبرز پر ETEA ٹاپ ہوا تھا جو اب محمد مصطفی نے 687 نمبر لیکر توڑ دیا، وینسم کالج کے طالب علم محمد مصطفی کی اس بہترین کا کریڈٹ جہاں انکی اور انکے اساتذہ کی محنت کو جاتا ہے وہاں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی خصوصی دلچسپی اور کالج ھذا کے پرنسپل سردار فتح خان سلیمان خیل کی بھرپور توجہ کو بھی جاتا ہے جنہوں نے کالج کے تعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے بہترین اقدامات اٹھائے اور وینسم کالج کو شہر کے صف اول کا کالج بنانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، انکے ان زبردست اصولوں اور مثبت اقدامات کی بدولت آج وینسم کالج ایک اور منفرد اعزاز سے سرفراز ہوا امید ہے مستقبل میں اس سے زیادہ اچھے نتائج سامنے آئیں گے,اسی طالبعلم نے انجینئرنگ کے داخلہ کے لیے پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی NUST اسلام آباد میں بھی ٹیسٹ ٹاپ کر کے اپنا داخلہ سکالرشپ پر حاصل کر نے کا اعزاز حاصل کیا، واضع رہے کہ طالب علم محمد مصطفی کی اس آل راونڈ کارکردگی سے قبل گذستہ دنوں ڈیرہ بورڈ کے سالانہ نتائج میں وینسم کالج کے ہونہار طلباء نے ٹاپ 20 میں 5 پوزیشنز لیکر ادارہ ھذا کا نام روشن کیا.وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سرور چوہدری نے طالب علم محمد مصطفی اور اسکے والدین کو مبارک باد دی اور یونیورسٹی کے وینسم کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کی محنت کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کو مستقبل میں اسی طرح اپنے ادارے کا نام روشن کرنے کے لئے طلباء کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی تلقین کی انہوں نے پرنسپل اور اس کے سٹاف کو مبارک باد بھی دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -