چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی ہے،اکرم درانی

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی ہے،اکرم درانی

  

لاڑکانہ (این این آئی) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی جانب سے دیے گئے ظہرانے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تشکیل کردہ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی اپوزیشن کو سینٹ میں اعددی اکثریت حاصل ہے فیصلے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو ہیروئین کسی کو بھینس چوری میں پکڑا جا رہا ہے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے رانا ثناء اللہ نے ایک ہفتہ قبل ہی کہ دیا تھا کہ انہیں گرفتار کیا جائے گا اس وقت ملک کا اصل اشو مہنگائی ہے ٹرانسپورٹر تاجر ہڑتالوں پر ہیں روپئے کی قدر ہر گزرتے روز گر رہی ہے انکا مزید کہنا تھا گزشتہ روز جلسے میں مریم نوازشریف نے ووٹ کو عزت دینے کی بات کی اپوزیشن کا حکومت کے خلاف متعدد اشوز پر مشترکہ لائے عمل ہے عمران خان پر سلیکٹڈ کا دھبہ لگ چکا ہے بچہ بچہ سلیکٹڈ کہ کر پکار رہا ہے آخر میں لوگ پتھر ماریں گے اور یہ ہی حشر ہوگا جے یو آئی کی رکن سازی 35 لاکھ ہوئی ہے جے یو آئی کے نظریاتی کارکن ہیں جو کہ دن رات دھرنے پر بیٹھیں گے سابقہ دھرنوں میں دن کو گھر چلے جاتے تھے رات کو آ کر بیٹھ جاتے تھے گرفتاریوں سے سیاسی لوگ نہیں ڈرتے گرفتاریوں کا سلسلہ حکومتوں کی ناکامی اور آخری دن ہوتے ہیں 25 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ ہوگا سندھ اور پنجاب میں ملین مارچ ہونگے پھر مشاورت سے اسلام آباد آئیں گے سینٹ چیئرمین کی تبدیلی کا اعلان 11 جولائی کو ہوگا سینٹ میں اپوزیشن کے 67 ممبران ہیں اور حکومت کے 36 سینٹ چیئرمین کے خلاف تحریک کامیاب ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -