19 جولائی کو میانوالی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا،شیخ رشید
میانوالی (آئی این پی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 19 جولائی کو لاہور اور میانوالی کے درمیان میانوالی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، ٹرین میں اے سی کوچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی، اے سی کوچ کا لاہور سے میانوالی کا کرایہ 800 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 300روپے ہو گا۔ پیر کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میانوالی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 19 جولائی کو لاہور اور میانوالی کے درمیان میانوالی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور میانوالی کے درمیان 400میل کا ٹریک ہے، ٹرین میں اے سی کوچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اے سی کوچ کا لاہور سے میانوالی کا کرایہ 800 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 300روپے ہو گا، ٹرین میانوالی کے بعد داؤد خیل اور ماڑی انڈس سے واپس روانہ ہو گی۔
شیخ رشید