عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی سربراہی میں کوہستان کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر صحت نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا، چیف ایچ ایس آر یو، ڈی ایچ او کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر کوہستان، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تاج محمد، وزیر صحت کے ایڈوائزر ڈاکٹر جواد اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمرایوب نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر صحت کو ڈی ایچ کیو داسو کوہستان کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس پر وزیر صحت نے احکامات جاری کیے کہ ڈی ایچ کیو داسو کا کام سکیورٹی سے متعلق تمام خدشات کو دور کرنے کے بعد جلد مکمل کیا جائے وزیر صحت نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ صوبے کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیرصحت نے ڈی ایچ کیو داسو کوہستان کو ایمبولینس کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروائی۔ وزیر صحت نے سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو کام شروع کرنے کے بعد ہفتہ وار رپورٹ جمع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

صفحہ اول -