استعمال شدہ موبائل فونز پر نئے سیٹوں کے برابر ٹیکس مسترد کرتے ہیں آل خیبر پختونخوا ایکشن کمیٹی

استعمال شدہ موبائل فونز پر نئے سیٹوں کے برابر ٹیکس مسترد کرتے ہیں آل خیبر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) آل خیبر پختونخوا ایکشن کمیٹی موبائل فونز ایسوسی ایشن نے استعمال شدہ موبائل فون سیٹوں پر نئے سیٹوں کے برابر ٹیکس لگانے کو مسترد کردیا ہے جبکہ وزیر اعظم، وزیر مملکت برائے محصولات، مشیر خزانہ، گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ موبائل فونز پر ویلیوکے حساب سے ٹیکس لگا کر صارفین کے زیر استعمال فون سیٹو ں کو رعایت کے تحت اوپن کیا جائے ورنہ احتجاج کرینگے۔ پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں حمد اللہ، ارشد شہزاد، پیر عثمان، سردار صاحب سنگھ، ذیشان، اشفاق اور جہانزیب نے کہاکہ بلاک موبائل سیٹوں کو ایمنسٹی سکیم کے تحت اوپن کرکے ون ونڈوٹیکس لاگو کیاجائے، بڑی موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرکے چھوٹے دکانداروں کوکاروبار کا موقع دیا جائے کیونکہ تمام موبائل دکاندارحکومت کو ٹیکس دیتے ہیں، ایک ہی موبائل پر دو تین ٹیکس وصول بند اور ٹائپ وٹیگ اپروول کا حل نکال کر صارفین کی جانب سے خرید سیٹوں کو آن ہونے پر بلاک کرانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو گیارہ جولائی کو صوبائی اسمبلی چوک کے سامنے مظاہرہ اور بعد ازاں صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے

مزید :

صفحہ اول -